کراچی میں الطاف حسین کے بینرز کیسے لگ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نمائش، برنس روڈ ،سعید منزل اورکورنگی میں ایک بار پھرایم کیو ایم لندن کے دہشت گردوں نے غدار وطن الطاف حسین کے حق میں بینر اور وال چاکنگ کرکے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ پولیس اور قانون نافذکرنے والے ادارے گذشتہ روز بینر اور وال چاکنگ کرنے والے غدار وطن الطاف حسین کے کارندوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے۔ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں کاروبار کرنے والے تاجروں میں بھی غدار وطن کے بینر اور وال چاکنگ کے باعث خوف وہراس جبکہ اداروں کے شدید اشتعال بھی پایا جاتا ہے۔تاجر برادری کا کہنا ہے کہ پولیس اور اداروں سے لیاری گینگ وار کے بھتہ خور تو سنبھل نہیں رہے تو دوسری جانب ایم کیو ایم لندن کی چاکنگ سے ایسا تاثر پیدا کیا جارہاہے کہ ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور تنظیم دوبارہ فعال کی جارہی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ملیر کھوکھراپار میں ہونے والے جلسے میں بھی ایم کیو ایم لندن کے غدار وطن الطاف حسین کے حق میں نعرے لگائے۔جلسے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ کورنگی کے مختلف علاقوں میں غدار وطن کے حق میں کی جانے والی چاکنگ میں ریاض اور اسکے دیگر ساتھی ملوث ہے جسے ادارے تلاش کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔