سینئر صحافی اور یوٹیوبر فہدکہیر کرائے داری ایکٹ کے بہانے گرفتار

کراچی میں سینئر صحافی اور یوٹیوبر فہد کیہر کو پولیس نے کرائے داری ایکٹ کی خلاف ورزی کی آڑ میں گرفتار کرلیا۔

الفلاح پولیس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بغیر کسی نوٹس و آگاہی مہم کے رات گئے اچانک فہد کہیر کے گھر پر چھاپہ مار ا۔ اس دوران پولیس اہلکاروں نے گھر میں موجود افراد سے بد تمیزی کی اور تلخ کلامی کی ۔

گھر کے افراد کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ گیارہ سال سے یہیں مقیم ہیں ۔ پولیس کو گیارہ سال کے بعد کرائے داری ایکٹ کا اچانک سے خیال آگیا ہے۔ پولیس کی جانب سے کسی قسم کی آگاہی مہم نہیں چلائی گئی اور نہ ہی علاقے میں رہنے والے کرائے داروں اور مالکان کو کسی قسم کو نوٹس دیا گیا۔

فہد کے ماموں عبیداللہ کیہر  جو خود بھی صحافی ہیں کے مطابق ان کے بھانجے کی رات تھانے میں گزری اور پیر کو پورا دن عدالت میں گزار۔

فہد کیہر طویل عرصے سے صحافت میں ہیں۔ وہ معروف یوٹیوب پلیٹ فارم رفتار کے ایڈیٹر تھے اورچند ماہ قبل ہی انہوں نے رفتار سے الگ ہو کر اپنا یوٹیوب چینل دریچہ شروع کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔