کراچی ، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑھتا ہوا رجحان برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد خالص 24 قیراط سونے کی قیمت 4 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق 22 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 12 ہزار 500 روپے جبکہ 21 قیراط فی تولہ 3 لاکھ 93 ہزار 750 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
تاجروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں عدم استحکام اور ڈالر کی قدر کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos