بنوں:اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر حملہ،3 افرادجاں بحق،2 پولیس اہلکار زخمی

بنوں میں میران شاہ روڈ فلور ملز کے قریب اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار اور ایک شہری جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور زخمی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر بنوں نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ ایک منظم کارروائی کے تحت کیا گیا اور جائے وقوعہ پر پولیس کی نفری نے پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔