راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کو اڈیالہ جیل میں بھائی سے ملاقات کی اجازت مل گئی جس کے بعد وہ اندر روانہ ہوگئی ہیں۔
روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ خوشی ہے ، آج ملاقات کی اجازت مل گئی، عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کروں گی۔
واضح رہے کہ عمران خان سے آج وکلا اور اہل خانہ کی ملاقات کا دن ہے، اڈیالہ جیل کے اطراف اور مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ گورکھپور بائی گل اور ملحقہ آبادیوں میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos