لاہور: پنجاب میں سینیٹ کی ایک نشست خالی ہونے کے بعد ضمنی انتخابات کا حتمی شیڈول جاری کر دیا گیا، یہ نشست سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے بطور ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس جاری کیا، امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبر 2025 تک ریٹرننگ افسر کے دفتر میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔
نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 8 دسمبر 2025 تک مکمل کی جائے گی، کاغذات کے منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10 دسمبر 2025 تک دائر کی جا سکیں گی اور اپیلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ 12 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔
امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر 2025 کو جاری ہوگی اور وہ 15 دسمبر تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے، علاوہ ازیں پولنگ 24 دسمبر 2025 کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلی پنجاب میں منعقد ہو گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos