عمران خان کی صحت ٹھیک ہے، عظمیٰ خان کا عمران خان سے ملاقات کے بعد بیان

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے پارٹی کے بانی سے ملاقات کے بعد بتایا کہ عمران خان کی صحت اچھی ہے۔

عظمیٰ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کے دوران عمران خان نے انہیں بتایا کہ انہیں مسلسل قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے اور ذہنی دباؤ کا سامنا ہے۔

عظمیٰ خان نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ باقی معلومات بعد میں شیئر کریں گی۔ ملاقات کے فوراً بعد وہ گورکھپور ناکے کی جانب روانہ ہو گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔