نمل یونیورسٹی میں گیس لیکج سے دھماکہ،4افراد زخمی

گیس لیکج کے بعد آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔

December 2, 2025 · قومی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ نائن سیکٹر میں واقع نمل یونیورسٹی (numl university)میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا ،واقعے میں چار افراد زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گیس لیکج کے بعد آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔