ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربچوں کی گرفتاریاں نہ کی جائیں۔ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کوگرفتار کرنے سے روک دیا ۔ انہوں نے بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

 

قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالم نیلم نے اپنے چیمبر میں آئی جی پنجاب کو بلوا کر ہدایت کی کہ کم عمر وائلیٹرز کو براہ راست گرفتار نہ کیا جائے، پہلی وائلیشن میں ملوث پائے گئے کم عمربچوں کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا جائے، دوسری مرتبہ کوئی بچہ وائلیشن میں ملوث ہو تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

 

مزید پڑھیں:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر ڈرائیوروں کو گرفتار کرنے سے روک دیا

 

عدالتی حکم کے بعد اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کم عمر طلبہ یا بچوں سے زیادہ والدین کو ٹریفک قوانین پرعمل درآمدمیں کردار ادا کرنا چاہیے ۔یہ قوانین عوام کی جان کی حفاظت کے لئے بنائے جاتے ہیں ۔عوام کو اپنی حفاظت کے لئے عادتوں کو بدلنا ہوگا ۔ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے ۔ معصوم بچوں کو نہیں پکڑنا چاہتے مگر قانون کی پاسداری ضروری ہے۔

 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچوں کا قصور نہیں ہم نے انہیں ہیلمٹ پہننے کی عادت ہی نہیں ڈالی ۔ والدین بچوں کو روڈ سیفٹی کے لئے ہیلمٹ کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کریں ۔ ٹریفک پولیس عوام کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھے ۔ بداخلاقی اور بدتمیزی نہ کی جائے ۔

 

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیاکہ ٹریفک پولیس یونیفارم تک کا کوئی لحاظ نہیں کر رہی، جو کوئی بھی وائلیشن مین ملوث ہے اس کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2445 پولیس گاڑ یاں بھی قانون کی زد میں آگئیں۔سب کے قانون کے مطابق چالان ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔