فائل فوٹو
فائل فوٹو

آپ گورنر راج لگائیں، ہم عوامی راج لگائیں گے ،محمود خان اچکزئی

کوئٹہ: پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آپ ہمت کرکے گورنر راج لگائیں، ہم عوامی راج لگائیں گے۔

عبدالصمد خان اچکزئی کی برسی کے موقع پر کوئٹہ میں جلسے سے خطاب میں محمود اچکزئی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی 4 کروڑ عوام کے نمائندہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی دھمکیاں آنا شروع ہوگئی ہیں، آپ ہمت کرکے گورنر راج لگائیں، پھر ہم عوامی راج لگائیں گے۔

اپوزیشن رہنما نے مزید کہا کہ ظلم کے خلاف کھڑے ہوں گے، پی کے میپ نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کے باہمی مسائل عوام کو بٹھا کر حل کریں گے۔

محمود اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ ایسی پارلیمنٹ چاہتے ہیں جہاں آئین، قانون اور عوام کے حقوق کی باتیں ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔