مفتی منیب الرحمان ڈینگی میں مبتلا، اسپتال منتقل

 

معروف مذہبی اسکالر اور سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے، جس کے بعد انہیں کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق طبی معائنے اور لیبارٹری رپورٹس میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں اسپتال کے جنرل وارڈ میں منتقل کرکے علاج شروع کردیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی منیب الرحمان کی طبیعت میں اب نمایاں بہتری ہے اور حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔

اہلِ خانہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ مفتی منیب الرحمان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔