کے پی ہائوس پنجاب ہٹ کے مقام پر جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں کو فوری جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ۔
ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا ۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں۔
آخری خبریں آنے تک آگ پر قابو پالیاگیاتھا اور قریبی علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos