لاہور: انجینئر مرزا محمد علی نے ایف آئی اے کی تحقیقات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
درخواست میں ایف آئی اے اور پنجاب قرآن بورڈ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ ایف آئی اے نے نوٹس جاری کیے بغیر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور سوشل میڈیا سے ویڈیو لے کر فتویٰ کے لیے پنجاب قرآن بورڈ کو بھیج دی ہے۔ بورڈ نے پرانی ویڈیو کی بنیاد پر درخواست گزار کو گنہگار قرار دیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ پنجاب قرآن بورڈ کو کسی بھی فرد کے خلاف فتویٰ جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے، اور بورڈ کا کام صرف قرآن پاک کی اشاعت کی نگرانی تک محدود ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ جاری فتویٰ کو کالعدم قرار دے کر تحقیقات ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos