میانمار،فراڈ سینٹرز کیخلاف کارروائی،38 پاکستانیوں سمیت سینکڑوں غیر ملکی بازیاب

میانمار کی مقامی فوج نے آن لائن فراڈ سینٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 38 پاکستانیوں سمیت سینکڑوں غیر ملکیوں کو بازیاب کرا لیا۔ تھائی آرمی نے پاکستانیوں کو میانمار کی سرحد عبور کر کے بنکاک امیگریشن سینٹر منتقل کیا۔ رہا کیے گئے پاکستانیوں کو مرحلہ وار ڈی پورٹ کیا جائے گا، جبکہ تھائی حکام نے حکومت پاکستان کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

تھائی حکومت کے مطابق میانمار میں مزید 60 پاکستانی شیلٹر ہاؤس میں موجود ہیں جو فراڈ سینٹرز سے نکلے تھے۔ حکومت نے پاکستانی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی پورٹ افراد کی تفتیش کی جائے اور فراڈ کے ایجنٹس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ مزید براں، ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کے نام 5 سال کے لیے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ECL) میں شامل کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق تھائی لینڈ، میانمار اور کمبوڈیا آن لائن فراڈ کے بڑے مراکز ہیں۔ نوجوانوں کو ورک ویزا یا آن لائن ملازمت کے جھانسے میں بلا کر قید کر لیا جاتا ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسی جعلی آن لائن ملازمتوں سے محتاط رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔