ریاض مذاکرات میں پاک،افغان جنگ بندی قائم رکھنے پر اتفاق

سعودی عرب میں نئے پاک،افغان مذاکرات  کے دوران  جنگ بندی قائم رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔

تین افغان اور دو پاکستانی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ تازہ مذاکرات سعودی عرب میں ہوئے اور دونوںنے جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

سعودی عرب میں مذاکرات پاکستان اورافغانستان میں جاری کشیدگی کم کرنے کی تازہ ترین کوشش ہے۔اس بات چیت میں اسلام آباد کی نمائندگی فوجی، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور وزارتِ خارجہ حکام نے کی۔یہ مذاکرات سعودی دارالحکومت ریاض میں ہورہے ہیں۔

پاکستان کی وزارتِ خارجہ، فوج، افغان طالبان کے ترجمان اور سعودی عرب کی حکومت میں سے کسی نے بھی اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

پاکستان اور افغانستان نے اکتوبر کے دوران دوحہ مذاکرات میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔