کراچی: گلشن اقبال میں بچے کے گٹر میں گرنے سے جاں بحق ہونے کے واقعے پر متعدد افسران کو معطل کردیا گیا، محکمہ بلدیات سندھ نے افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے اسسٹنٹ انجینئر راشد فیاض کو معطل کیا گیا ہے۔
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر وقار احمد کو معطل کیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال عامر علی شاہ کو بھی معطل کیا گیا ہے، مختیار کار گلشن اقبال سلمان فارسی کو بھی معطل کیا گیا ہے۔
ان افسران کی معطلی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کی گئی۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے سے 3 سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر تمام متعلقہ افسران کو معطل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos