کراچی : ممتاز عالم دین اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن رو بصحت ہو گئے، انہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے، ڈاکٹروں نے کچھ دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔
مفتی عبدالرزاق نقشبندی نے مفتی منیب الرحمن کی عیادت اور خبر گیری کرنے والے احباب سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ہمشیہ اپنی پر خلوص دعائوں میں یاد رکھیں۔

واضع رہے معروف عالم دین مفتی منیب الرحمٰن کو علالت کے باعث گزشتہ روز مقامی اسپتال میں داخل کر دیا گیا تھا۔اسپتال ذرائع کے مطابق ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور وہ باقاعدگی سے اپنی نمازیں بھی ادا کر رہے ہیں۔
مفتی عبدالرزاق نقشبندی نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے مفتی منیب الرحمن کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، اہلخانہ نے عوام سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ ملک بھر کےسیاسی و سماجی حلقوں اور مذہبی رہنماؤں نے مفتی منیب الرحمن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos