فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں آج اور کل بارش اور برفباری کی پیشگوئی ، الرٹ جاری

اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں آج اور کل بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے تحت مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

دوسری جانب  پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی، دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت بالائی اضلاع میں بارش و برفباری متوقع ہے۔پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، کرم، بنوں، ڈی آئی خان سمیت کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن کا خدشہ ہے۔

بارش سے کمزور گھروں، بجلی کے کھمبوں، اشتہاری بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان کا خطرہ ہوسکتا ہے، ضلعی انتظامیہ کو نکاسی آب کی صفائی اور عوام و سیاحوں کو بروقت آگاہی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔