فائل فوٹو
فائل فوٹو

40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کی سال 2025 کی آخری قرعہ اندازی کا اعلان

اسلام آباد: نیشنل سیونگز سینٹر نے 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کی سال 2025 کی آخری قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ق

رعہ اندازی 10 دسمبر 2025 کو ہوگی، جس میں سرمایہ کار بڑی نقد انعامی رقم جیتنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔پریمیم پرائز بانڈ عام قومی پرائز بانڈ سے مختلف ہے، کیونکہ یہ رجسٹرڈ بانڈ ہوتا ہے جو سرمایہ کار کے نام پر جاری کیا جاتا ہے۔

اس اسکیم کے تحت بانڈ ہولڈر کو نہ صرف ہر چھ ماہ بعد منافع ملتا ہے بلکہ وہ ہر سہ ماہی ہونے والی قرعہ اندازی میں بھی انعام کے لیے اہل ہوتا ہے، بشرطیکہ شیڈول کے مطابق ’شٹ پیریڈ‘ کی پابندی کی جائے۔

40,000 روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کے انعامات کا پہلا انعام 8 کروڑ روپے، دوسرا انعام 3 کروڑ روپے (تین انعاما ت)، تیسرا انعام 5 لاکھ روپے رکھا گیا ہے۔

40 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 10 دسمبر 2025 کو نیشنل سیونگز سینٹر سیالکوٹ میں ہوگی۔

حکومتی پالیسی کے مطابق پریمیم پرائز بانڈز اور ان پر ملنے والا منافع زکوٰۃ کی لازمی کٹوتی سے مستثنیٰ ہیں، تاہم، منافع اور انعامی رقم دونوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس موجودہ حکومتی شرح کے مطابق لاگو ہوگا۔

کسٹمرز اور سرمایہ کار 10 دسمبر کی قرعہ اندازی کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں، کیونکہ یہ سال کی آخری بڑی قرعہ اندازی جس میں کروڑوں روپے کے انعامات رکھے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔