وزیراعظم آزادکشمیرنے”ہم پاکستانی ہیں،پاکستان ہماراہے ”کے نعرے لگوادیئے

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے جلسے میں ” ہم پاکستانی ہیں ، پاکستان ہماراہے ” کے نعرے لگوادیئے۔ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج گرائونڈ عباسپور میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی عوام کا اعتماد بحال ہونا بڑی کامیابی ہے،خدمت کی کرسی پر بیٹھتے ہی عوامی نوعیت کے معاملات حل کردیے،عباسپور سے میرا خاص رشتہ ہے میرے والدجب الیکشن لڑے وہ عباسپور میں لیڈ کی وجہ سے وہ الیکشن جیتے، ٹائون کمیٹی عباسپور کو میونسپل کمیٹی کا درجہ، عباسپور میں مہاجرین 1965اور 71کو مالکانہ حقوق دینے، عباسپور کی تینوں یونین کونسل میں بی ایچ یو قائم کرنے کا،منڈھول میں ٹان کمیٹی دینے کا اعلان کرتا ہوں،سہڑ چوکی میں ضرورت کی بنیاد پر تھانہ قائم کریں گے،عباسپور تحصیل ہسپتال میں ضروریات کو پورا کریں گے،پریس کلب کو پانچ لاکھ روپے گرانٹ دینے کا اعلان کرتاہوں۔پاکستان کی کشمیر سے محبت کی بدولت یہاں تین روپے بجلی اور سستا آٹا مل رہا ہے، عوام کے حقوق کی جنگ پیپلزپارٹی سے بہتر کوئی نہیں لڑ سکتا۔

فیصل ممتاز راٹھور نے شرکا سے خطاب میںہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے کے فلک شگاف نعرے بھی لگوائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے لوگوں کی دہلیز تک انصاف پہچانا ہے،ایل او سی کے عوام کیلئے فرسٹ ایڈ پوسٹیں بنانے کا اعلان کرتا ہوں،مٹی پوسٹ سڑک کی تعمیر، کھلی درمن و دوسہ موڑ آٹا ڈپو کا اعلان کرتا ہوں۔

وزیرا عظم آزاد کشمیر نے کہا کہ تیتری نوٹ عباسپور روڈ ترجیح بنیادوں پر بنائیں گے، سردار امجد یوسف کی جانب سے تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے کیے گئے مطالبات میں تمام تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

فیصل ممتازراٹھور کامزید کہناتھا کہ عباسپور کی تینوں یونین کونسل میں بی ایچ یو قائم کرنے کا اعلان کرتا ہوں، سہڑ چوکی میں ضرورت کی بنیاد پر پولیس تھانہ قائم کرینگے،عباسپور تحصیل ہسپتال میں ضروریات کو پورا کریں گے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ عباسپور والے یہ سیٹ پیپلزپارٹی کو جتوائیں،عباسپور کو ضلع بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔