لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے کے کیس میں ملزم کی سزائے موت کو کالعدم قرار دے دیا اور اسے بری کر دیا۔
جسٹس شہرام سرور اور جسٹس سردار علی اکبر ڈوگر پر مشتمل بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پراسکیوشن ملزم کے خلاف اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی، اور مقتولہ کا پوسٹ مارٹم 7 گھنٹے تاخیر سے ہوا
جس کے باعث ٹرائل کورٹ کا 2022 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos