کرینہ کپور سے میرا نکاح ہوا تھا، وہ میری بیوی رہی ہیں،مفتی قوی کا نیا دعویٰ
کرینہ کپور سے میرا نکاح ہوا تھا، وہ میری بیوی رہی ہیں،مفتی قوی کا نیا دعویٰ

کرینہ کپور سے میرا نکاح ہوا تھا، وہ میری بیوی رہی ہیں،مفتی قوی کا نیا دعویٰ

ہمیشہ متنازع بیانات کے باعث خبروں میں رہنے والے مفتی قوی نے ایک مرتبہ پھر چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور سے نکاح کر رکھا تھا اور وہ ان کی بیوی رہی ہیں۔ یہ بیان انہوں نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران دیا، جس میں انہوں نے بھارتی اداکاراؤں سے تعلقات اور بالی وڈ سے رابطوں کے حوالے سے کئی دعوے کیے۔

مفتی قوی نے بتایا کہ جوانی کے دور میں انہیں "سیٹھ شاہد” کے نام سے جانا جاتا تھا اور ان کے تعلقات دبئی، بھارت اور مختلف مذہبی و کاروباری شخصیات سے تھے۔ ان کے مطابق وہ بھارت جاتے رہتے تھے اور وہاں موجود دوست ان سے پوچھتے تھے کہ انہیں کون سی اداکارہ پسند ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کرینہ کپور سے ان کی پہلی ملاقات 1996 میں ہوئی، اُس وقت کرینہ کی عمر تقریباً 21 سے 23 سال تھی۔ مفتی قوی کا کہنا ہے کہ 1999 تک دونوں کے درمیان گہرے تعلقات قائم ہو چکے تھے۔ ان کے مطابق مسلمان ہندو خواتین سے نکاح کر سکتے ہیں اور اسی بنیاد پر انہوں نے کرینہ سے نکاح کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ “کرینہ کپور کچھ عرصہ پاکستان کی بھابھی رہی ہیں کیونکہ وہ میرے نکاح میں تھیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ کرینہ کپور شاید اُن کے "سیٹھ شاہد” والے شخصیت نام سے متاثر ہوئی ہوں اور اُس وقت وہ ابھی بالی وڈ کی سپر اسٹار نہیں بنی تھیں، اس لیے نکاح ممکن ہوا۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ جب کرینہ کپور کی شادی سیف علی خان سے ہوئی تو بھارتی علما نے اس نکاح کو غلط قرار دیا تھا، مگر انہوں نے یہ کہہ کر حمایت کی کہ کرینہ اُن کے نکاح سے آزاد تھیں۔

گفتگو کے دوران مفتی قوی نے یہ بھی کہا کہ اگر ایشوریا رائے کی طرف سے نکاح کا پیغام آجائے تو وہ اس کے لیے بھی تیار ہیں، کیونکہ وہ انہیں ہمیشہ سے پسند کرتے آئے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مفتی قوی نے کرینہ کپور سے نکاح اور تعلقات کے دعوے تو کیے، مگر یہ واضح نہیں کیا کہ طلاق کب اور کن حالات میں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔