ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم گروہ *فتنہ الہندوستان* کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے علاقے میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو درست نشاندہی کے ساتھ نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی اور ملک میں بیرونی معاونت سے کی جانے والی ہر قسم کی دہشت گردانہ سرگرمی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔