اسلام آباد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے صدر آئندہ پیر کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کیا جا رہا ہے، جسے انڈونیشین قیادت نے باقاعدہ طور پر قبول کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، دفاعی اور ثقافتی تعاون کو مزید وسعت دینا ہے۔ انڈونیشی صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی آئے گا جو مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشی صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات طے ہے جبکہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ مہمان صدر کی عسکری قیادت سے بھی اہم مشاورت ہونے کا امکان ہے۔
وفاقی دارالحکومت کے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے (Free Trade Agreement) کو حتمی شکل دینے پر پیش رفت ہو سکتی ہے۔ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی پیداوار اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے سے متعلق تفصیلی گفتگو بھی کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos