راولپنڈی میں 400 بڑی جائیدادیں ٹیکس نیٹ سے باہررکھے جانے کا انکشاف

ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے پراپرٹی ٹیکس ونگ کے فضائی ڈرون سروے کے مطابق،راولپنڈی کی بڑی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور وی آئی پی علاقوں میں 400 بڑے ولاز، کمرشل عمارتوں اور پلازوں کو پراپرٹی ٹیکس نیٹ سے باہر رکھا گیا۔

ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ انفورسمنٹ نے پانچ ایکسائز انسپکٹرز کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (ACE) کے حوالے کر دیا ہے، ان پر الزام ہے کہ ان جائیدادوں کو بھاری ناجائز ادائیگیوں کے عوض ٹیکس نیٹ سے باہر رکھا گیا تھا۔

ڈرون آڈٹ اکتوبر کے آخر اور نومبر کے شروع میں کیا گیا۔ سروے میں متعدد اہم جائیدادوں کی نشاندہی ہوئیں جن میں بڑے مکانات، تجارتی پلازے، اور تجارتی عمارتیں شامل ہیں جنہیں ٹیکس کے نظام سے خارج کر دیا گیا تھا۔ متعلقہ علاقوں کے ذمہ دار ایکسائز انسپکٹرز کوئی تسلی بخش وضاحت فراہم کرنے سے قاصر رہے۔ ڈائریکٹر آف آڈٹ اینڈ انفورسمنٹ نے سخت نوٹس لیا اور متعلقہ جائیدادوں کی فہرست کے ساتھ مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور علاقوں کے ذمہ دار ایریا انسپکٹرز کے ناموں پر مشتمل ریفرنس اینٹی کرپشن کو بھجوایا۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹنے ریفرنس موصول ہونے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک کوئی کارروائی شروع نہیں کی گئی ۔ معاملے کا فی الحال جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے بعد اعلیٰ محکمانہ افسران کو بریفنگ دی جائے گی اور متعلقہ 5 ایکسائز انسپکٹرز کو سمن جاری کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔