ملک گیر ٹرانسپورٹ ہڑتال کا دائرہ وسیع،8دسمبر سےدما دم مست قلندر ہوگا

ملک گیر ٹرانسپورٹ ہڑتال کا دائرہ مزید وسیع ہو گیا ہے اور لوکل ٹرانسپورٹرز اور آئل ٹینکرز بھی ہڑتال میں شامل ہو گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ آف گڈز ایسوسی ایشن نے بھی 8 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دما دم مست قلندر ہوگا۔

طارق گجر نے ٹرانسپورٹ تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات میں ہڑتال میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ڈرائیورز پر ایف آئی آر کاٹ کر گاڑیاں بند کی جا رہی ہیں، اور پیر کی شام سے کراچی کی تمام بندرگاہوں پر کام بند کر دیا جائے گا۔ حکومت نے ہڑتال پر مجبور کیا ہے۔

شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں موٹر وہیکل آرڈیننس کی ترمیم کی آڑ میں ہزاروں ڈرائیورز پر ایف آئی آرز کر دی گئی ہیں اور پنجاب کے ہر تھانے میں ٹرانسپورٹر کی گاڑیاں بند کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سب وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ہو رہا ہے۔

سینئر وائس چیئرمین آئل ٹینکرز نے کہا کہ پنجاب حکومت کو ٹرانسپورٹرز پر ظلم بند کرنا چاہیے، جبکہ خانزادہ خان محسود نے حکومت سے اپیل کی کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو دیوالیہ ہونے سے بچایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔