وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات،حکومتی کارکردگی پر بریفنگ

 

 

وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی عمرہ میں مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ سیاسی صورتحال اور ملکی معیشت کے بارے میں نواز شریف کو آگاہ کیا اور حکومتی کارکردگی کی تفصیلات سے بھی بریفنگ دی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی مفاد اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔