پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے گیس لوڈشیڈنگ شیڈول جاری

سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی پی) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے نیا گیس لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نیا شیڈول دسمبر تا فروری کے دوران نافذ رہے گا اور صارفین کو تین اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق صارفین کو صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک، دوپہر ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک اور شام ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔ صنعتی سیکٹر کے لیے اس دوران گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم میں گیس موجود ہے اور کوئی قلت نہیں ہے، تاہم سردیوں میں طلب بڑھنے کے باعث صارفین کو ضرورت کے مطابق گیس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عوام اس دوران کھانے پینے کی تیاری میں گیس کا بہتر استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ شیڈول عوام کو لوڈشیڈنگ کے دوران سہولت فراہم کرنے اور گیس کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔