مغربی آئرلینڈکامدراینڈبے بی ہوم جہاں سیکڑوں بے نشان بچے دفن ہیں

مغربی آئرلینڈ میں ایک سابقہ مدر اینڈبے بی ہوم کے مقام سے شیر خوار بچوں کی تدفین کا دوسرا علاقہ دریافت ہواہے ۔36 سال کے دوران بون سیکورس سسٹرز کے زیر انتظام Tuam ادارے میں تقریباً 800 شیر خوار اور بچے موت کے منہ میں چلے گئے جن کی لاشوں کو کفناکراجتماعی قبر میں ڈالاجاتا رہا۔

یہ ادارہ 1925 سے 1961 تک کھلا رہا۔

یہ دریافت مقامی مورخ کیتھرین کورلیس نے 2014 میں کی تھی، جس نے اس امر کا سراغ لگایاتھا کہ کاؤنٹی گالوے کے اس ادارے میں 796 بچے بغیر تدفین کے ریکارڈ کے مر گئے تھے اور انہیں گندے پانی کے ایک متروک ٹینک میں ڈال گیا تھا۔

رواں موسم گرما میں اس حوالے سے ایک مجاز ادارے کے زیر نگرانی کھدائی شروع ہوئی تھی۔ تازہ ترین پیش رفت میں بتایاگیا ہے کہ فرانزک ماہرین کو دوسری اجتماعی تدفین کے ثبوت ملے ہیں۔
ادارے ڈائریکٹر نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ دوسری تدفین کا علاقہ سیپٹک ٹینک سے تقریباً 50 سے 100 میٹر کے فاصلے پر ہے۔
جولائی میں کھدائی شروع ہونے کے بعد سے، 11 شیر خوار بچوں کی باقیات مل چکی ہیں، جن میں چار بچوں کی لاشیں شامل ہیں جو گزشتہ ماہ ملی تھیں۔ ان کی باقیات کو فرانزک تجزیہ کے لیے بھیج دیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق اب تک 160 افراد نے رابطہ کیا ہے تاکہ لاشوں کی شناخت میں مدد کے لیے اپنا ڈی این اے مہیاکرسکیں۔
Tuam ادارہ ان درجنوں مدراینڈ بے بی ہومز میں سے ایک تھا جہاں آئرلینڈ میں حاملہ لڑکیوں اور غیر شادی شدہ خواتین کو خفیہ طور پر تولیدی مرحلہ انجام دینے کے لیے بھیجا جاتا۔خواتین کو اکثر ان کے بچوں سے زبردستی الگ کر دیا جاتا تھا۔ کچھ شیر خوار بچوں کو آئرلینڈ، برطانیہ میں کہیں کسی خاندان کو دے دیا گیا لیکن بہت سے امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا تک بھیجا گیا، البتہ سینکڑوں مر گئے جن کی باقیات کو ضائع کر دیا گیا – ان کی ماؤں کو اکثر یہ معلوم نہیں ہوسکاکہ ان کے بچوں کے ساتھ کیا ہوا ہے۔
2015 میں، آئرش حکومت نے 14 ایسے اداروں اور چار کاؤنٹی ہومز کی تحقیقات کا آغاز کیا، جس میں Tuam سائٹ پر انسانی باقیات کی قابل ذکر مقدارپائی گئی۔ انکوائری میں بچوں کی اموات کی خوفناک سطح کا انکشاف ہواتھا۔
1960 سے پہلے، ایسے مدراینڈبے بی ہومز میں ناجائزبچوں کی زندگیاں نہیں بچائی جاتی تھیں۔ ریاستی انکوائری کے نتیجے میں 2021 میں سرکاری طور پر معافی بھی مانگی گئی تھی، تلافی کی ایک اسکیم کا اعلان ہوا اور بون سیکورس بہنوں نے بھی معافی مانگی جو یہ ادارہ چلاتی رہیں۔
حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ایسے دیگر اداروں کی مکمل جانچ پڑتال اور تفتیش کی جائے۔
توام میں فرانزک کام دو سال تک جاری رہنے کی امید ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔