فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر راج لگانا ہے تو تمام صوبوں میں لگائیں، شاہد خاقان عباسی

 پشاور: سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ گورنر راج لگانا ہے تو تمام صوبوں میں لگائیں۔

پشاور پریس کلب میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 26 ویں اور27ویں ترامیم آئین پاکستان پر سیاہ دھبہ ہیں کیونکہ آئین میں ترامیم کبھی بھی ذاتی مفاد اور فائدے کے لیے نہیں کی جاتیں بلکہ ملک وقوم کے مفاد میں ہوتی ہیں۔

سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے  کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کو نظر انداز کر کے پاکستان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ گورنر راج آئین میں ایک انتہائی قدم ہے، اگر گورنر راج لگانا ہے تو تمام صوبوں میں لگایا جائے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نظام وہ ہونا چاہیے تو مسائل حل کرے نا کہ اپنے اقتدار کو طول دے۔ کرسیوں سے ہٹ کر پاکستان کو آگے رکھیں گے، تو مسائل کا حل مل جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے آج اپنی سیاست کو نفرت میں بدل دیا ہے۔ ملک کو جوڑنے اور نفرت ختم کرنے والی واحد جماعت ہماری ہے۔ ہمارا مقصد اقتدار نہیں صرف پاکستان کی ترقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ والی جماعتیں نہیں چل سکتیں، ہمیں کرسی عزیز ہوتیں تو ہم اپنا راستہ الگ نہ کرتے، آئین میں ترمیم عوامی رائے اور مفاد میں ہونی چاہیے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں اپنی سرحد کا دفاع کرنا ہے، افغان حکومت وہاں سے جارحیت روکے، کوئی چوائس نہیں کہ ہم پر حملہ ہو اور ہم چپ بیٹھے رہیں اور جواب نہ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔