فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

جلسے سے واپسی پر پی ٹی آئی کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ، 1 جاں بحق، 3 زخمی

پشاور میں رنگ روڈ پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کا کہنا ہے کہ حادثے میں 1 کارکن جاں بحق ہو گیا، جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔

معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا کہنا ہے کہ جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی الٹنے سے افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔تحریکِ انصاف کے زخمی کارکنوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔حادثے میں جاں بحق کارکن کا نام حسیب معلوم ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔