فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

کراچی: کم عمر لڑکے کے بس چلانے پر 50 ہزار روپے کا چالان

کراچی میں کم عمر لڑکے کی جانب سے بس چلانے پر 50 ہزار روپے کا چالان کر دیا گیا۔

کم عمر بچے کی کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بس چلاتے ہوئے ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے جووینائل ڈرائیونگ پر 50 ہزار روپے کا چالان کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ویڈیو اور تصاویر میں 11 سے 12 سالہ بچہ ڈی ایچ اے کی سڑک پر مسافر کوچ چلاتے ہوئے واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بچوں کو بھاری گاڑیاں چلانے کی اجازت دینا سنگین غفلت ہے جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔