سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سردیوں میں گیس کی فراہمی سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق سسٹم میں وافر گیس موجود ہے،اس لیے لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
کمپنی کے سینئر جنرل منیجر (جی ایم) سیلز نےکہا ہے کہ گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک گیس بلا تعطل ملے گی۔ صارفین کی سہولت کے لیے گیس فراہمی کا نیا شیڈول واپس لے لیا ہے، مینجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ گھریلو صارفین ہماری اولین ترجیح ہیں۔
پہلے جاری کیے گئے شیڈول میں دسمبر سے فروری تک 3 اوقات میں وقفے وقفے سے گیس فراہم کرنے کا کہا گیا تھا۔کمپنی نے کہاتھا کہ کمپریسر کے استعمال کی وجہ سے گیس کی فراہمی میںتعطل آتاہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos