انڈونیشیا کے صدر آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

 

جمہوریۂ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو آج اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ یہ دورہ اس لحاظ سے خصوصی اہمیت رکھتا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں، جبکہ صدر پرابووو کا یہ پہلا دورۂ پاکستان ہوگا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اپنے قیام کے دوران صدر پرابووو سوبیانتو وزیرِ اعظم پاکستان کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ وہ صدر مملکت آصف علی زرداری، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔

دورے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ خطے اور عالمی سطح پر شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو متوقع ہے۔

صدر پرابووو کے دورے کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، جن سے باہمی تعلقات کو نئی سمت ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔