لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پتنگ بازی آرڈیننس 2025 کالعدم قرار دینے کی درخواست میں ڈی جی والڈ سٹی کو فریق بنانے کے لیے درخواست گزار کو مہلت دے دی۔ عدالت نے کہا کہ بسنت منانے کی سفارشات ڈی جی والڈ سٹی کی تھیں اس لیے انہیں فریق بنانا ضروری ہے۔
درخواست گزار اور جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت آرڈیننس کے ذریعے عوامی جان و مال کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ ماضی کے 2001 اور 2024 کے قوانین کے باوجود دھاتی اور کیمیکل ڈور سے ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور نیا آرڈیننس مزید جانی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos