نادرا نے شہریوں کے لیے شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کرنے کے آسان طریقہ کار کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ترجمان نادرا کے مطابق، اب شہری اپنے شناختی کارڈ پر پتہ درست اور اپ ٹو ڈیٹ کروا سکتے ہیں۔ پتہ تبدیل کروانے کے لیے لازمی ہے کہ رہائش ثابت کرنے والا کوئی ایک مستند دستاویزی ثبوت فراہم کیا جائے۔ قابل قبول دستاویزات میں والدین، شریکِ حیات یا اپنی ملکیت میں موجود رہائشی پتے پر بجلی، گیس یا پانی کا بل شامل ہے۔
اس کے علاوہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، جائیداد کے کاغذات، ہائوسنگ سوسائٹی کا الاٹمنٹ لیٹر یا تصدیق شدہ کرایہ نامہ بھی بطور ثبوت جمع کروایا جا سکتا ہے۔
شہری مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ ملک بھر میں قریبی نادرا مرکز سے رجوع کر کے پتہ تبدیل کروا سکتے ہیں۔
یہ اقدام شہریوں کے رہائشی ریکارڈ کو درست اور اپ ٹو ڈیٹ رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos