راولپنڈی:دفعہ 144 کی مدت میں دس دسمبر تک توسیع

 

راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کی مدت دس دسمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔ اس دوران شہر میں جلسے، جلوس، ریلی، دھرنے اور لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔

مزید برآں، احتجاج، اسلحہ کی نمائش، پٹرول بم اور لاٹھیاں لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی اور لگائی گئی رکاوٹیں ہٹانے پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔

دفعہ 144 میں یہ توسیع 4 دسمبر کو کی گئی تھی تاکہ عوامی سلامتی اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔