راولپنڈی کے جی ایچ کیو میں پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے دستوں کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نشان امتیاز (ملٹری) اور ہلال جرات سے بھی نوازا گیا۔ تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف، چیف آف ایئر سٹاف اور دیگر اعلیٰ عسکری افسران نے شرکت کی۔
تاریخ میں پہلی بار چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کو تینوں مسلح افواج کے اعزازی دستوں کی جانب سے جنرل سلامی پیش کی گئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos