لاہور: پنجاب حکومت اور ٹرانسپوٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
پنجاب حکومت اور ٹرانسپوٹرز کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان سے مذاکرات کے بعدہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے،ٹرانسپوٹرز سےمذاکرات کامیاب ہونے کے بعد حکومت نےپنجاب وہیکل آرڈیننس 2025 پر عمل درآمد روک دیا ہے۔
مذاکرات میں یہ طے ہوا کہ کل منگل کے روز ایک کمیٹی بنائی جائے گی جو معاملہ کا جائزہ لے گی۔کمرشل گاڑیوں کے چالان عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بتایا کہ حکومت ٹریفک رولز آڑڈیننس میں مناسب رد و بدل کرے گی۔
قبل ازیں سیکریٹری آر ٹی اے نے بتایا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا معاملہ، اربن اور انٹر سٹی روٹس پر ٹرانسپورٹ آپریشنل ہے۔
سیکریٹری آر ٹی اے اسد عباس شیرازی نےآج بتایا تھا کہ تمام ڈی کلاس اسٹینڈز سے انٹر سٹی سروس جاری ہے۔ اربن روٹس پر ای بسیں اور میٹرو سروس مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ پک اینڈ ڈراپ سروس گاڑیوں کے پاس پہلے سے موجود روٹ پرمٹ میں مسافروں کی تعداد مختص ہے۔ شہریوں کے جان و مال پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔
خیال رہےکہ ٹرانسپورٹرز نے آج بھاری جرمانوں کے خلاف صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کر رکھی تھی،ٹرانسپورٹرز نےبھاری جرمانوں اور مقدمات میں نرمی اور ٹریفک آرڈیننس کی واپسی تک ہڑتال جاری رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos