ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا، مریم اورنگزیب

عوام اور اس کے بچوں کی جان پر سمجھوتہ کیا نہ کریں گے۔سینئر صوبائی وزیر

               
December 8, 2025 · اہم خبریں, قومی

لاہور: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا۔ ایسی قیاس آرائیاں محض جھوٹ ہیں۔

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آج ایک بارپھر پور ے پنجاب میں ٹریفک قوانین سے متعلق قانون پر موثر اور سخت عمل درآمد کا حکم جاری کیا ہے۔ عمل نہ کرنے والے سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے۔ عوام اور اس کے بچوں کی جان پر سمجھوتہ کیا نہ کریں گے۔ وزیراعلی کے دئیے تمام اہداف کو پورا کریں گے ، إنشاءاللہ ۰ ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد کرنے کے لئے آگاہی مہم تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔