کراچی؛ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ سے متعلق 166 کیسز اینٹی کرپشن سندھ کو منتقل کر دیے، نیب سے اینٹی کرپشن سندھ کو منتقل ہونے والے کیسز میں 107 ریفرنسز بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب سے اینٹی کرپشن کو 28 انویسٹی گیشن بھی منتقل کی گئی ہیں، نیب سے بھیجے گئے کیسز سندھ کے محکمہ خوراک، بلدیات، ثقافت سے متعلق ہیں۔
نیب کی جانب سے منتقل ہونے والے کیسز میں محکمہ ریونیو، خصوصی تعلیم سے متعلق بھی ہیں، منتقل کیسز میں 52ریفرنسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، نیب سے منتقل 64 کیسز کا مکمل ریکارڈ ابھی تک اینٹی کرپشن کو فراہم نہیں کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے کرپشن کی 711 شکایات بھی اینٹی کرپشن کو منتقل کیا گیا ہے، کرپشن کے ان کیسز کی مزید تحقیقات اینٹی کرپشن سندھ کرے گا، نیب سے منتقل ہونے والے کیسز میں 31 انکوائریز بھی شامل ہیں، تمام کیسز نیب کراچی اور سکھر دفاتر سے بھجوائے گئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos