فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں کسی کے پیسے گرے ، 12 ارکان نے ملکیت کا دعویٰ کردیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، ایک رکن کے پیسے گرے جو اسپیکر تک پہنچے، اسپیکر نے پوچھا پیسے کس کے ہیں تو بارہ اراکین نے ہاتھ کھڑے کردیے۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کسی رکن کے زمین پر گرے ہوئے پیسے اُن تک پہنچے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پیسے ایوان میں لہرا کر اعلان کیا اور بتایا کہ اپوزیشن کے ایوان میں آنے سے قبل کسی رکن کے پیسے زمین پر گرے ہوئے ملے ہیں۔

اس پر ایوان میں بیٹھے متعدد اراکین نے پیسوں کی ملکیت کا دعویٰ کرنے کیلیے ہاتھ کھڑے کیے جس پر اسپیکر نے کہا کہ یہ تو 12 اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔

اسپیکر ایاز صادق کی بات پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔