ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر سے چوری، مقدمہ درج

 

لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر سے چوری کے واقعے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نامعلوم چور 6 دسمبر کو ایڈیشنل سیشن جج نور محمد بسمل کے چیمبر سے دو سیب اور ایک ہینڈ واش چوری کر کے فرار ہو گئے۔ چوری شدہ اشیاء کی مجموعی مالیت تقریباً ایک ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج کے ریڈار حبیب الرحمن نے نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کرایا، جسے تھانہ اسلام پورہ نے تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔