لاہور میں سی سی ڈی کے پولیس مقابلے،ایک رات میں5 ملزمان ہلاک

 

لاہور میں پولیس کی خصوصی ٹیم (سی سی ڈی) کے دھڑا دھڑ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ہی رات میں 5 زیر حراست ملزمان ہلاک ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان میں رفاقت، شاہد اکرام، زاہد، نادر افضال اور کامران اقبال شامل ہیں۔ ملزمان ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژن کی حراست میں تھے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان منشیات کی فروشی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے اور مقابلوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے اپنی جان کا تحفظ یقینی بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔