حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر چوری کی واردات

سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی جائے گی اور اس کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

               
December 9, 2025 · قومی

 

مٹیاری: سندھ کے ضلع مٹیاری میں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر چوری کی واردات ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم چور مزار کے گیٹ کو توڑ کر چاندی چوری کر کے لے گیا۔ حکام نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی جائے گی اور اس کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔