شکارپور: منچر شیخ کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران 8 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ دو ڈی ایس پیز زخمی ہو گئے۔
ایس ایس پی شکارپور کے مطابق زخمی ہونے والے ڈی ایس پیز گڑھی یاسین کے ظہور سومرو اور سٹی پارس کے بکرانی ہیں، جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مقابلہ اب بھی جاری ہے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، جبکہ آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں بھی حصہ لے رہی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos