بشریٰ بی بی عمران خان کو دھوکا دینے کا سوچ بھی نہیں سکتیں،مریم وٹو

 

اسلام آباد: بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر عمران خان کو دھوکا دینے کا تصور بھی نہیں کر سکتیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مریم وٹو نے کہا کہ 8 ہفتوں سے خاندان کے افراد کو بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، حتیٰ کہ وکلا کو بھی نہیں ملنے دیا جا رہا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ ٹاؤٹس کے ذریعے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ عمران خان کو دھوکا دے کر اپنی بہن کو باہر لانے کی کوشش کر رہی ہیں، جبکہ یہ سب ایک گھناؤنہ منصوبہ ہے۔

مریم وٹو نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے خود اپنے آپ کو بنی گالہ سے جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنی گرفتاری کے دوران بہادری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عمران خان کو دھوکا دینا ہوتا تو وہ اپنی پہلی گرفتاری سے پہلے یہ کر سکتی تھیں۔

مریم وٹو نے مزید کہا کہ وہ اور بشریٰ بی بی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گی اور بشریٰ بی بی اپنے شوہر کو دھوکا دینے کا تصور بھی نہیں کر سکتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔