افغانستان میں دہشتگردوں کی سرگرمیاں سنگین خطرہ،پاکستان کے موقف کی عالمی حمایت

 

اسلام آباد: افغانستان میں سرگرم دہشتگرد گروہوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے سنگین خطرہ بن گئی ہیں۔

پاکستان پہلے ہی افغان سرزمین میں محفوظ دہشت گرد پناہ گاہوں کے ناقابل تردید شواہد پیش کر چکا ہے۔ عالمی جریدہ یوریشیا ریویو کے مطابق روس بھی افغانستان میں سرگرم عسکریت پسند گروہوں سے پیدا ہونے والے سکیورٹی خطرات پر گہری تشویش کا شکار ہے۔

روس کے مطابق داعش سمیت دیگر دہشتگرد گروہ افغانستان میں مضبوط ہو رہے ہیں اور خود کو خطے میں متبادل طاقت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ روس کے سفیر واسیلی نیبینزیا نے اقوام متحدہ میں کہا کہ افغان طالبان کے انسداد دہشتگردی اقدامات ناکافی ہیں اور اس صورتحال سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔

روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شائیگو نے خبردار کیا کہ افغانستان سے دہشتگرد عناصر کے ہمسایہ ممالک میں داخلے کا خطرہ موجود ہے، اور ان گروہوں کو بیرونی فنڈنگ بھی مل رہی ہے، جس سے علاقائی خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔