امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ

 

کراچی: پاکستانی روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں انٹربینک مارکیٹ میں بڑھ گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں 01 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 280 روپے 41 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں کی قدر درج ذیل ہے:

  • سعودی ریال: 74 روپے 70 پیسے
  • بحرینی دینار: 743 روپے 83 پیسے
  • عمانی ریال: 728 روپے 33 پیسے
  • کویتی دینار: 913 روپے 30 پیسے
  • قطری ریال: 76 روپے 95 پیسے

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 281 روپے 35 پیسے اور فروخت 283 روپے 20 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔