وفاقی اردو یونیورسٹی کے سابق کلرک کیخلاف 5 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ

 

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ضابطہ خان شنواری، انچارج ڈین فیکلٹی ڈاکٹر شاہد اقبال اور دیگر حکام نے بینائی سے معذور سابق کلرک عباس علی کے خلاف 5 کروڑ روپے ہرجانے کا حق دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مارچ 2025 میں عباس علی کو بینائی کے مسائل کے باعث تمام واجبات ادا کرنے کے بعد میڈیکل گراؤنڈ پر ریٹائر کیا گیا تھا۔ یونیورسٹی حکام نے کہا ہے کہ سابق کلرک کی جانب سے یونیورسٹی کی ساکھ مجروح کرنے کے اقدامات کے نتیجے میں یہ دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ یہ ہرجانہ یونیورسٹی کی ساکھ اور وقار کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔